ٹیکس ایمنسٹی اسکیم،اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے فائدہ اٹھایا

اسکیم کے تحت ایف بی آر کو مجموعی طور پر ٹیکس کی مد میں اب تک 8 ارب روپے وصول ہوئے ، تفصیلات منظرعام پر آگئیں

ہفتہ 23 جون 2018 12:17

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم،اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے فائدہ اٹھایا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں، اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے اسکیم سے استفادہ کیا ہے، ایف بی آر کو مجموعی طور پر ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے وصول ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں جس کے تحت اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے اسکیم سے استفادہ کیا ہے اس طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مجموعی طور پر ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔

اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں 1 ہزار 900 افراد پاکستان میں اثاثہ جات رکھتے ہیں، جبکہ بیرون ملک اثاثہ جات رکھنے والے 1 ہزار 680 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا جو 20 ارب روپے کے ٹیکس چالان بھی ایف بی آر میں جمع کرانے کیلیے تیار ہیں۔ایف بی آر کو 30 جون تک ایمنسٹی اسکیم کی مد میں 100 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اسکیم کے تحت ایف بی آر کی طرف سے اعلان کردہ 3 سے 4 ارب ڈالر کے حصول کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :