نیب نے خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ملزم کیخلاف 200 سے زائد متاثرین 250 ملین مالیت کے کلیم جمع کرواچکے ہیں،14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ہفتہ جون 13:34

نیب نے خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )) لاہور نے عوام سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں ڈائریکٹر میسرز ساحر ایسوسی ایٹس اللہ دتہ ہیرا کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے سینکڑوں متاثرین سے کم قیمت پلاٹ اور گھروں کی فراہمی کے وعدے پر خطیر رقوم بٹوری۔ملزم کی جانب سے 2005 میں خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کا افتتاح کیا گیا اور ابھی تک سینکڑوں متاثرین کو وعدوں پر ہی رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف 200 سے زائد متاثرین 250 ملین مالیت کے کلیم جمع کرواچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق متعدد مرتبہ متاثرین کے ازالے کے حوالے سے وارننگ کے باوجود اقدامات نہ کرنے اور بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ملزم کے نام کروڑوں کی بے نامی جائیدادوں کی ممکنہ فروخت کے پیش نظر بھی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم اللہ دتہ ہیرا کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرکے 14 ایام کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :