بم دھماکے کی دھمکی کے بعد لندن کے میٹرو اسٹیشن پر بھگدڑ

ہفتہ 23 جون 2018 14:44

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) لندن میٹرو میں بم رکھنے کی دھمکی کے بعد ایک میٹرو اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا۔ لندن پولیس کو جمعے کی صبح یہ رپورٹ ملی کہ کسی شخص نے دعوا کیا ہے کہ اس کے پاس بم ہے اور وہ میٹرو میں دھماکہ کرنا چاہتا ہے۔اس رپورٹ کے بعد لندن کے چیرنگ کراس میٹرو اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بم دھماکے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق بم دھماکے کی اس دھمکی کے واقعے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن چیرنگ کراس میٹرو اسٹیشن پر سراسیمگی پھیل گئی اور ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔ اسی کے ساتھ پولیس نے مسافروں سے اسٹیشن کو خالی کرا لیا۔قابل ذکر ہے کہ لندن کا چیرنگ کراس اسٹیشن، لندن کے اہم میٹرو اسٹیشنوں میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :