ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے موقع پرسکیورٹی سخت

ہفتہ 23 جون 2018 14:44

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات آج اتوار کو ہونے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے موجودہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نیا مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ کل اتوار24 جون کو ہوں گے، یہ انتخابات 3 نومبر 2019 کو طے شدہ الیکشن سے 16ماہ قبل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان انتخابات کے ذریعے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان اور حکمران جماعت نیا مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔صدارتی الیکشن دو مرحلوں میں مکمل ہوگا پہلا مرحلہ 24 جون کو منعقد ہوگا کوئی بھی امیدوار اگر 51 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو معاملہ دوسرے مرحلے تک جائے گا جس کا انعقاد 8 جولائی کو ہوگا۔صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان کے مقابلے میں دیگر 5 امیدوار میدان میں ہیں ، جبکہ پارلیمانی انتخابات میں 600 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہونی ہے۔