ایران گندم کی پیداوار میں خود کفیل

ہفتہ جون 14:44

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ایران گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہو گیا ہے اور اب ایران کو گندم کی درآمدات کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران کے نائب وزیر زراعت عباس کشاورز نے ایران کے شمال مغربی علاقے ہشترود میں گندم کے کھیتوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملک میں ایک کروڑ 2 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار ہوئی جس کے بعد ایران کو اب گندم کی درآمدات کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہم جلد گندم برآمد کرنے والا ملک بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی خوشحالی صرف اجتماعی تعاون سے ممکن ہے اور اس سال کاشتکاروں، ماہرین اور زرعی محقیقین کے ساتھ مل کر گندم میں خود کفیل ہونے کا جشن منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے حوالے سے اب ہمیں درآمد کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ خودانحصاری کی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ ہم جلد گندم برآمد کرسکیں گے۔۔ایران میں 2014 کے سروے کے مطابق، کل زرعی زمینوں کا رقبہ 16477000 ایکڑ پر مشتمل ہے جس پر ہزاروں افراد زراعت کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :