ساہیوال ،ْ سپیشل جج انسداد دہشتگر دی کورٹ نے تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس یچ او قلب سجاد کی پھر گرفتاری کا حکم دیدیا

ہفتہ 23 جون 2018 15:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس یچ او قلب سجاد کی پھر گرفتاری کا حکم دے دیا اور وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر کے گرفتار کر کے 25جون کو عدالت میں پیش کر نے کا پولیس کو حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایک زیر سماعت مقدمہ سر کار بنام مولانا محمد حسین زہری میں کئی مر تبہ طلب کیا مگر پولیس آفیسر نے عدالتی احکامات کی پر واہ نہ کی جس پر عدالت نے پولیس آفیسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔