سندھ میں پی پی پی کو دھچکا،
سابق وزیراعلی سندھ علی محمد اور ان کے بڑے بھائی سردار علی گوہر مہر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان پیپلزپارٹی اب فریال لیگ بن چکی ہے ،جو پارٹی عوام کی خدمت نا کر سکے ہم اس میں نہیں رہ سکتے،مہر برادران
ہفتہ 23 جون 2018 17:03
(جاری ہے)
علی گوہر مہر کے اعلان بغاوت کے بعد ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر اعلی سندھ علی محمد مہر نے بھی پی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ علی محمد مہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بڑے بھائی کو منانے کے لیے کہا تھا، لیکن پارٹی نے علی گوھرمہر کی ناراضگی ختم نہیں کی اور معاملے کو حل نہیں کیا، لہذا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں، پیپلزپارٹی اب فریال لیگ بن چکی ہے جو پارٹی عوام کی خدمت نا کر سکے ہم اس میں نہیں رہ سکتے۔
مہر برادران نے 2012 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 6 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ میں مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی مخالفین کا ایک اتحاد بن گیا ہے جسے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا نام دیا گیا ہے۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا ہیں اور اس میں سندھ کے سابق وزرائے اعلی سید غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو، ارباب غلام رحیم اور مظفر شاہ، قومی عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو، سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا، سابق ایم پی اے سردار عبدالرحیم، سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر نمایاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.