کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے ،رنبیر کپور

ہفتہ جون 18:28

کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے ،رنبیر کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہاہے کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ہفتہ کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف ادکار رنبیر کپور نے کہا کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے اور آپ کو ہر چیز اچھی لگنے لگتی ہے اور تو اور پانی بھی شربت لگنے لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ فن اور نکھرتا ہے۔واضح رہے کہ دیپکا پاڈوکون اب رنبیر کپور کی خاص دوست سے اچھی دوست بن چکی ہیں اور اب وہ رنویر سنگھ کی خاص دوست ہیں۔ رنبیر اس وقت اپنی فلم سنجو کے زبردست پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں فلسماز راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی کے ہر اس پہلو کو دکھانے کی کوشش کی ہے جو شاید ہر کوئی بتانے یا دکھانے کی جرت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :