موجودہ دورمیں محکمہ انرجی اینڈ پاور کی اہمیت مزیدبڑھ گئی ہے،دوست محمدخان
اس محکمے کو روایتی طریق کار سے ہٹ کر اپنے کام میں جدت اور سرعت لانا ہو گی تاکہ شعبہ توانائی میں مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس میں ایسی جگہ تلاش کریں کہ جہاں 5 یا10 میگاواٹ یا اس سے بھی زیادہ بجلی پیدا کی جا سکے،نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 23 جون 2018 18:57
(جاری ہے)
اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیر انرجی اینڈ پاور فضل الٰہی، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سلیم خان ، پیڈو اور اوجی سی ایل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ انرجی اینڈ پاور روایتی طریق کارسے ہٹ کر کام کی رفتار کو تیزکرے۔
نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس میں ایسی جگہ تلاش کریں کہ جہاں 5 یا10 میگاواٹ یا اس سے بھی زیادہ بجلی پیدا کی جا سکے تاکہ ملک کو بجلی کے موجودہ بحران سے نکالنے میں مدد مل سکے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی فیزیبلٹی اور ڈیزائن کو قابل عمل بنایا جائے تاکہ تکمیل کے بعد ان کی افادیت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی مقامی یوتھ جو کہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں ، کی بھرتی کا طریق کاروضع کیا جائے تاکہ ان کی تعلیمی صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکموں میں سزا اور جزا کا عمل ہونا چاہیے تاکہ اچھی کارکردگی والے حکام کو انعام کا حقدار قراردیا جائے اور اس کے برعکس غفلت برتنے والوں اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزادی جا سکے ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج ہمیں توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال زندگی میسر آئے ۔نگران وزیراعلیٰ نے گیس کی چوری اور ضیاع کو روکنے کیلئے جدید طریق کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ اس قدرتی تحفے کو بہتر سے بہتر طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔ انہوںنے یہ بھی ہدایت کی کہ پیڈو اور او جی سی ایل کو جدید طرز پر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ کو بجلی کے مکمل اور جاری منصوبوں اور محکمے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.