نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کالا م میں پک اپ دریائے سوات میں گرنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ہفتہ جون 18:57

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کالا م میں پک اپ دریائے سوات میں گرنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے کالا م میں پک اپ دریائے سوات میں گرنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اُنہوںنے ضلعی انتظامیہ سے اس واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے آزاد کشمیر مظفر آباد میں گاڑی کے بریک فیل ہونے کے حادثے اور کراچی گڈانی 17 افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کے واقعہ پر بھی انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے دُعائے مغفرت جبکہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔