نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا بھلوال میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل پر اظہار افسوس

ملزمان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،نگران وزیراعلیٰ

ہفتہ جون 18:59

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا بھلوال میں ایک ہی خاندان کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقا ت کاحکم دیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قتل کے بہیمانہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔