سرگودھا،واپڈا کے رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکز صحت کے کنکشنز منقطع کرنے کیلئے حتمی نوٹسز جاری

ہیلتھ اتھارٹی کی دوڑیں لگ گئیں

ہفتہ 23 جون 2018 20:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) واپڈا نے رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکز صحت کے کنکشنز منقطع کرنے کیلئے حتمی نوٹسز جاری کر دیئے جس کے باعث ہیلتھ اتھارٹی کی دوڑیں لگ گئیں، ذرائع کے مطابق بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ فنڈز کا شارٹ فعا ل بتائی جاتی ہے ،محدود فنڈز میں سے ادویات پوری کرنا ناممکن بنا ہوا ہے وہاں یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگیاں مسلسل التواء کا شکار ہوتی جا رہی ہیں، گزشتہ روز سی ای او ہیلتھ نے سیکرٹری پرائمری و سکنڈر ہیلتھ کیئر پنجاب کو صورتحال سے آگاہ کیا کہ صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت رواںمالی سال ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کومتذکرہ ہسپتال چلانے کیلئے 1ارب52کروڑ58لاکھ 70ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جبکہ مجموعی اخراجات 1ارب 62کروڑ35لاکھ روپے ہیں لہذا لگ بھگ دس کروڑ روپے کے شارٹ فعال ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگیاں نہ ہونے سے واپڈا نے ہسپتالوں کے کنکشنز منقطع کرنے کی دھمکی دیدی ہے لہذا ترجیح بنیادوں پر فنڈز کاشارٹ فعال پورا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :