سندھ رینجرز کی پولیس کی مدد سے وارہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

ملزمان فرار, بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد, ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہی, ترجمان رینجرز

ہفتہ 23 جون 2018 21:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سندھ رینجرز کی پولیس کی مدد سے وارہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی, ملزمان فرار, بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد, ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہی, ترجمان رینجرز، تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی بھاری جمعیت نے پولیس کی نفری نے گذشتہ روز مشہور جرائم پیشہ گروہ فرحان بلوچ گروپ کے افراد اور غیر قانونی اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر قمبر شہدادکوٹ ضلع کے علاقے وارہ کے قریبی گاؤں ڈرب گھینچو میں کاروائی کی تاہم کاروائی کی پیشگی اطلاع پر ملزمان فرار ہوگئے جبکہ رینجرز نے تلاشی کے دوران مکان کی چھت پر بنے ہوئے بنکرز میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میںسکھر, برآمد شدہ اسلحے میں ایک ایس ایم جی, ایک 222رائفل,ایک تیس بور ایس ایم جی ,آٹھ تیس بورپسٹل, 8ایم ایم رائیفلز, 9ریپیٹر,6بارہ بور ڈبل بیرل, 6بارہ بور سنگل بیرل اور بڑی تعداد میں راؤنڈز شامل ہیں ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101پر دیں۔

#