چوہدری نثارکا پارٹی میں واپسی کا آخری وقت تک انتظار کریں گے ‘رانا تنویر حسین

ہفتہ 23 جون 2018 23:04

چوہدری نثارکا پارٹی میں واپسی کا آخری وقت تک انتظار کریں گے ‘رانا تنویر ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے چوہدری نثار انکے دوست اور پارٹی کے سینئرہیں انکی واپسی کا آخری وقت تک انتظار کریں گے ۔

(جاری ہے)

سٹی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری ہر پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے چوہدری نثار کا اختلاف پارٹی کا حصہ ہے آخری وقت تک انکا انتظار کریں گے چوہدری نثار اگر ٹکٹ مانگیں تو پارٹی انکو ٹکٹ دے گی اور ان کے مقابلا میں پارٹی امیدوار بھی نہیں لائے گی اگر چوہدری نثار نے آزاد الیکشن لڑا تو پارٹی فیصلہ کر ے گی کہ انکے مقابلہ میں امیدوار لانا ہے یا نہیں انہوں نے کہا چوہدری نثار کو منانے اور انکے شکوے دور کرنے کیلئے پارٹی متحرک ہے چوہدری نثار کا حالیہ بیان بہت اچھی بات اور بیان ہے چوہدری نثار ن لیگ کے تھے ن لیگ کے ساتھ ہی رہیں گے بہت جلد قوم انکو ن لیگ کے ساتھ ہی دیکھے گی۔