محمود عباس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیںکشنر

اتوار 24 جون 2018 12:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیراڈکشنر نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطین کے ایک اخبار میں اتوار کو شائع ہونے والے انٹرویو میں کشنر نے کہا’’اگر مسٹر عباس چاہیں تو میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں‘‘۔ٹرمپ کی بیٹی ایوانیا ٹرمپ کے شوہر کشنر نے اپنے انٹرویو میں فلسطینی باشندوں کو واضح پیغام دیا، "آپ لوگ ایک روشن مستقبل کے حقدار ہیں۔