پاکستان آم پیداوار کر نیوالا دنیا کا 7واں بڑاملک ہے،زرعی ماہرین

اتوار 24 جون 2018 12:10

قصور۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ آم ایک لذیذپھل ہے برصغیر پاک و ہندمیں اپنی لذت اور ذائقہ کی بناء پر آم کو پھلوں کا بادشاہ کہاجاتاہے ‘دنیامیں براعظم ایشیاء کو عام کی کاشت اورپیداوارمیں نمایاں مقام حاصل ہے ‘آم کی بین الاقوامی پیداوارکا 77فیصد ایشیاء میں پیداہوتاہے جبکہ پاکستان آم کے زیرکاشت رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا بڑا 7واں ملک ہے جہاں اس کی کاشت ایک لاکھ72ہزار308ہیکٹرزرقبہ پر ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں آم کا زیرکاشت رقبہ ایک لاکھ 11ہزار 432ہیکٹرزہے اس طرح آم کی پیداوارکے لحاظ پاکستان دنیا کاچھٹابڑاملک ہے جہاں اس کی سالانہ پیداوار 18لاکھ ٹن ہے جس میں سے صوبہ پنجاب سے 13لاکھ 4ہزار223ٹن پیداوارحاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :