ٹرمپ ، اٴْن ملاقات کے دس روز بعد بھی جوہری ہتھیاروں کی تلفی نہ ہوسکی

شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل دستبرداری کے لیے مذاکرات کاروں کے ساتھ معاملات طے کرنا ہوں گے،امریکی حکام

اتوار 24 جون 2018 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان ملاقات کو دس ایام گزرنے کے باوجود بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی کوئی کارروائی شروع نہ ہوسکی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل دستبرداری کے لیے مذاکرات کاروں کے ساتھ معاملات کو طے کرنا ہو گا کہ وہ کونسا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس اہم مرحلے کے لیے ابھی تک مذاکرات کاروں کا تعین بھی نہیں ہو سکا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس عمل میں یقینی طور پر انٹرنیشنل جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کار شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :