شمالی کوریا سے امریکہ کو اب بھی غیر معمولی خطرہ لاحق ہے، صدر ٹرمپ

جوہری ہتھیاروں کے لیے قابلِ افزودہ مواد میں اضافے سے شدید خطرات موجود ہیں،نیاحکمنامہ جاری

اتوار 24 جون 2018 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اب بھی امریکہ کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کے لیے قابلِ افزودہ مواد میں اضافے کے خطرے کی موجودگی اور شمالی کوریا کی حکومت کے اقدامات اور پالیسیاں امریکہ کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے بدستور غیر معمولی خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :