(ن) لیگ کے 2 بڑے دھڑوں میں ایک عشرے سے جاری سیاسی لڑائی ختم

ملک سیف الملوک کھوکھر اور رانا مبشر اقبال نے انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کی یقین دہانی کرادی‘ذرائع

اتوار جون 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) لاہو ر میں (ن) لیگ کے 2 بڑے دھڑوں میں ایک عشرے سے جاری سیاسی لڑائی ختم ہوگئی‘ ملک سیف الملوک کھوکھر اور رانا مبشر اقبال نے انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیفنس روڈ میں حاجی سخاوت ڈوگر کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماوں نے گلے شکوے ختم کردیئے اور الیکشن میں ایک دوسرے کو تعاون کا یقین دلایا۔ ملک سیف الملوک کھوکھر اور رانا مبشر اقبال میں گزشتہ10سال سے سیاسی عداوت چل رہی تھیجس کوختم کروانے میں لاہورکی اہم شخصیت نے کردار ادا کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :