Live Updates

جب ڈاکٹرز سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو واضح جواب نہیں ملتا، مریم نواز

میں نے امی کو آواز دی تو انہوں نے کچھ ردعمل کا اظہار کیا، لگتا ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں،مریم نواز کی ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 جون 2018 16:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ہم ڈاکٹروں سے والدہ کلثوم نواز کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو وہ واضح جواب نہیں دیتے،میں نے امی کو آواز دی تو انہوں نے کچھ ردعمل کا اظہار کیا، لگتا ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے پہنچے تو اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے امی کو آواز دی تو انہوں نے کچھ ردعمل کا اظہار کیا، مجھے لگتا ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ وینٹی لیشن کم کرنے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں اور پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑتا ہے۔مریم نواز کے مطابق ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے والدہ کو آواز دی تو انہوں نے کچھ حرکت کی تاہم ڈاکٹروں سے جب ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات