جنوبی کوریا نے ضلع کوہستان میں پن بجلی گھر کی تعمیر پر آمادگی کا اظہار کیا

اتوار 24 جون 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) جنوبی کوریا نے ضلع کوہستان میں پن بجلی گھر کی تعمیر پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی کوریا نے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ پر پن بجلی گھر کی تعمیر پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ بجلی گھر کی تعمیر کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے جنوبی کوریا کے ماہرین کی ٹیم جلد پشاور آئے گی، منصوبے سے 496 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔