جامعہ نعیمیہ : نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے آج سے شروع ہوں گے

طلبہ کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب 28مئی کوہوگی ،ڈاکٹرراغب نعیمی خطاب کریں گے

اتوار 24 جون 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے سالانہ نئے تعلیمی سیشن2018-19 کیلئے داخلے آج بروز (پیر ) سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

امسال تخصص فی الفقہ(مفتی کورس)درس نظامی(عالم کورس)تجوید وقرأت،حفظ و ناظرہ،طب،لسانیات،کمپیوٹرسائنسز،مقالہ نویسی ، نعت خوانی اورشعبہ علوم عصریہ(مڈل تابی ای)سمیت مختلف18تعلیمی شعبہ جات میں داخلے ہوں گے جبکہ نئے طلبہ کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب 28مئی کوہوگی جس میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی ،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی اظہارخیال فرمائیں گے جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق ادارے میں داخلہ لینے والے طالب علم کاشناختی کارڈ یاب فارم اوروالد کے شناخی کارڈ کی فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ جمع کروانا داخلے کے شرائط میں شامل ہوگاداخلے کے وقت والد یاسرپرست کاساتھ ہوناضروری ہے۔

2500سے زائد طلبہ وطالبات کے تعلیمی اخراجات کیساتھ ساتھ اعلیٰ رہائش ،معیاری کھانا، طبی سہولیات اوردیگر بنیادی ضروریات ادارے کی طرف سے مفت فراہم کی جائیں گی۔تخصص فی الفقہ ،درجہ متوسطہ سال اول کاداخلہ ٹیسٹ 30جون بروزہفتہ بعد از نماز ظہرہوگا ،مطلوبہ کوائف کی فراہمی کے بغیرداخلہ نہیں کیا جائے گا۔