کوئٹہ، 25جولائی2018کے عام انتخابات میں عوام نااہل ،کرپٹ اور معاشی دہشتگردوں کومستردکردیں،ڈاکٹرعطاء الرحمان
بلوچستان میں جو بھی پارٹی اقتدارمیں آئی ہیں،انہوں نے کبھی عوام کے بارے میں نہیں سوچا، اقتدار میں آتے ہی شاہانہ طرزحکمرانی اور پروٹوکول پر قومی خزانے کابے دریغ استعمال کرتے ہیں ، رہنماء جماعت اسلامی
اتوار 24 جون 2018 23:50
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف مقامات پر کارنرمیٹنگ وصوبائی دفترمیں وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کہی نہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لیی10روزمیں فارمولاطے کرنے کاحکم خوش آئند اقدام ہے۔
پی ایس اوسمیت 22کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کودرآمدکرتی ہیں۔ملی بھگت کرکے ہر ماہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتا ہے جس سے عوام کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سے لے کر اشیاء خوردونوش تک ہر چیز کے نرخوں میں اضافہ ہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسزلگانے کی ذمہ داری نہ حکومت اپنے ذمے لینے کو تیار ہے اور نہ ہی اوگرااپنے ذمہ لینے کوتیار ہے۔ہر ادارہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر اپنی جان بچانا چاہتاہے۔سیکرٹری خزانہ کی طرف سے خسارہ کم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزیداضافے کی اطلاعات تشویش ناک امر ہے۔نگران حکومت نے بھی آتے ساتھ ہی عوام پر پٹرول بم گراکر یہ ثابت کردیا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔سب ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بات ہر کوئی کرتاہے مگر اس جانب عملاً اقدامات دعوئوں کے برعکس اٹھائے جاتے ہیں۔ ماضی کے حکمران22کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ملکی معیشت دگرگوں اور غیر مستحکم ہے۔حکمرانوں کی ڈنگ ٹپائوں پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ حال کرکے رکھ دیا ہے۔جب تک ہم پر چور،لٹیرے اور کرپٹ افراد مسلط رہیں گے ملک وقوم نہ ترقی کرسکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے ہاں خوشحالی آسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.