فلم ’’پھنے خان‘‘ کی پہلی جھلک جاری

پیر 25 جون 2018 13:05

فلم ’’پھنے خان‘‘ کی پہلی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پھنے خان‘‘ کی پہلی جھلک میں ایک شخص بیگ لٹکائے، ایک ہاتھ میں ٹفن اور دوسرے میں بگل پکڑے کیمرے کی طرف کمر کئے کھڑا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور ،راج کمار رائو اور ایشوریہ رائے شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار اتل منجریکر ہیں، فلم کا ٹیزر 26 جون جبکہ فلم3 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :