مغربی جرمن شہر میں رہائشی عمارت میں دھماکا،

25 افراد زخمی مذکورہ بلڈنگ اوردیگرقریبی عمارتوں میں رہائش پذیر افراد گھروں سے باہرنکل آئے،دھماکے کی تحقیقات جاری

پیر 25 جون 2018 13:17

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) جرمن شہر ووپرٹال کے ایک علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکے اور پھر آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم پچیس افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق نصف شب سے قبل ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متعدد منزلوں پر مشتمل عمارت اور قریبی عمارتوں میں رہائش پذیر افراد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ حادثہ تھا یا کوئی واردات تھی۔ تفتیشی عمل پر فی الحال پولیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔