تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں، محکمہ زراعت

پیر جون 14:18

فیصل آباد۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیںتاکہ یہ پودے دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کرسکیںاور پانی ،ہوا ، زرعی ادویات میں بھی ان کاحصہ ختم کرتے ہوئے اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ تل کی فصل کا بغور مشاہدہ کرتے رہیں اور جب 6 سے 8پتے نکل آئیں تو کمزور پودوں کو فوری کھیت سے نکال دینا چاہیے نیز پودوں کا آپس میں فاصلہ بھی 10 سی15سینٹی میٹر یا 4 سی6 انچ ہوناچاہے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار خیال رکھیں کہ کھیت میں فی ایکڑ پودوں کی تعداد 60ہزار کے قریب ہونی چاہیے تاکہ اسے سیراب کرنے اور گوڈی کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ انہوںنے کاشتکاروں کو کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :