وہاڑی: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

پیر 25 جون 2018 15:10

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) وہاڑی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے پل 12 ڈبلیو بی کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں محمد عمران نامی نوجوان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بہن نازیہ بی بی کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قتل کے بعد ملزمان آلہ قتل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولہ نازیہ بی بی چک نمبر چودہ ایل چونتیس ساہیوال کی رہائشی ہے جو گزشتہ دنوں اپنے گاؤں کے رہائشی اللہ رکھا چدھڑ نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی

متعلقہ عنوان :