عجمان:پولیس نے بینک صارفین کو لُوٹنے والے چار افراد دھر لئے
ملزمان شارجہ ایئرپورٹ سے آبائی مُلک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے
محمد عرفان پیر 25 جون 2018 16:50
(جاری ہے)
ان ملزمان کی گرفتاری ایک ایشیائی شخص کی جانب سے شکایت پر عمل میں آئی جو کہ ان کی واردات کا نشانہ بن چکا تھا۔ متاثرہ ایشیائی فرد کے مطابق اُس نے عجمان میں واقع ایک بینک سے ایک لاکھ تیس ہزار امارتی درہم نکلوا کر کار میں رکھ لئے ۔ تھوڑی دیر بعد اُس نے اپنی گاڑی ایک دُکان کے آگے پارک کی جہاں پر موجود یہ ملزمان گاڑی کا شیشہ توڑ کر اُس میں سے رقم چُرا کر رفو چکر ہو گئے۔
پولیس نے ملزمان کو اُس کار کی نشاندہی پر گرفتار کیا جسے ملزمان اپنی واردات کے دوران استعمال میں لاتے تھے۔ یہ ملزمان شارجہ ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش میں تھے جب پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عجمان پولیس کے مطابق پولیس نے بینک صارفین کی سیفٹی اور اُن میں شعور اُجاگر کرنے کے حوالے سے بہت سی آگاہی مہم شروع کر رکھی ہیں جن کے ذریعے انہیں بتایا جاتا ہے کہ جب وہ بینک کاؤنٹر سے رقم وصول کریں یا اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکلوائیں تو انہیں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں۔ یہ تحریری مواد عربی‘ انگلش‘ اُردو ور چینی زبانوں میں موجود ہے اور بینک میں آنے والے صارفین اور عام افراد کو سڑکوں پر بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.