پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل :

عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی

پیر 25 جون 2018 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث 4 ملزمان کے کیس کی سماعت پر عدالت نے نیب کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 09 جولائی تک نیب کے حوالے کر دیا۔ملزمان کے خلاف مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان پیراگون سٹی کے بزنس پارٹنر ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے غیرمعمولی ٹرانزیکشن کی نشاندہی پر ہوئی، چاروں ملزمان پیراگون سٹی کے منظور شدہ ڈیلر ندیم احمد کے بزنس پارٹنر ہیں، ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ارب روپے کے غبن کے شواہد حاصل کئے۔ 168 متاثرین سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم بٹوری گئیں،اب تک 48 متاثرین کی جانب سے 450 ملین کے کلیم نیب لاہور میں جمع کروائے جا چکے، گرفتار ملزمان شہاب حسین، تاثیر حسین، طارق محمود اور شہزاد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :