خیبر پختونخوا،2572 پولنگ اسٹیشن حساس ترین،4427 حساس قرار

خیبر پختونخوا میں میں سب سے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشن پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں ہیں ،ْ فہرستیں متعلقہ حکام کو ارسال

پیر 25 جون 2018 19:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) رواں سال 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا میں 2572 پولنگ اسٹیشن حساس ترین ،ْ 4427 حساس قرارقرار دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں میں سب سے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشن پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں ہیں جن کی فہرستیں محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں۔ حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ،ْان پولنگ اسٹیشن پر پولیس سمیت محمکہ ایکسائز اور سول ڈیفنس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جبکہ ملک بھر میں فوج بھی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کی خدمات سر انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :