امریکی گیت گانے والے سوشلسٹ محض ووٹ لینے کیلئے اسلامی قوتوں پر تنقیدکررہے ہیں،حافظ حمد اللہ

اگرپارلیمنٹ میں دیندارطبقے کے نمائندگان نہ ہوں تو یہ روس اورامریکہ نوازقوتیں اس ملک سے اسلام کا نام ہی مٹادے ، جے یو آئی کے نمائندگان نے پارلیمانی دورمیں کم تعداد کے باوجوداسلام اوراسلامی شعاراللہ کا تحفظ کیاہے ، بیان

پیر 25 جون 2018 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ,جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین,مولاناولی محمدترابی,مولوی خدائے دوست ,حاجی عبدالصادق,حاجی نورگل خلجی,حافظ خورشیداحمد,سیدعبدالوہاب آغااورکابینہ کے دیگراراکین نے کہا ہے کہ بیس سال تک روس اورپندرہ سالوں سے امریکی گیت گانے والے سوشلسٹ محض ووٹ لینے کیلئے اسلامی قوتوں پر تنقیدکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمہوری دائرے میں داخل قوتوں کو تنقیدکا سلیقہ آنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگرپارلیمنٹ میں دیندارطبقے کے نمائندگان نہ ہو ںتو یہ روس اورامریکہ نوازقوتیں اس ملک سے اسلام کا نام ہی مٹادے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے نمائندگان نے پارلیمانی دورمیں کم تعداد کے باوجوداسلام اوراسلامی شعاراللہ کاتحفظ کیاہے انہوں نے کہاکہ عوام یہ رازجان چکے ہیں کہ اگراسمبلیوں میں دینی قوتوں کے نمائندگان نہ ہو تو سیکولراوردین دشمن قوتیں ایسے قوانین اس ملک میں عوام پر لاگوکرنے سے دریغ نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :