مسلم لیگ( ن) کی مرکزی کونسل کے رکن میر جان محمد خان لہڑی اور سردار شاہ زمان خان علیزئی قبیلے کے معتبرین اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے

پیر 25 جون 2018 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی مرکزی کونسل کے رکن میر جان محمد خان لہڑی اور علیزئی قبیلے کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی اپنے قبیلے کے معتبرین اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور سیاسی طبقات کی بی اے پی میں شمولیت ہمارے اس ویڑن کی حمایت کی تقلید ہے جو ہم نے بلا امتیاز بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اختیار کیا ہے سئنیر سیاسی دوستوں کی شمولیت سے ہمارا کارواں اپنی کامیابی اور مقاصد کے حصول کے اہداف کی جانب بڑھ رہا ہے نفرتیں ختم کر کے بلوچستان میں رواداری بھائی چارے برداشت کی ایسی مثالی فضاء قائم کریں گے جس میں بلا رنگ و نسل و بلا مذہبی امتیاز کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں ہماری جدوجہد کا حصہ بن سکیں جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کے ساحل و وسائل کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں عوام کی بہبود پر صرف کرینگے بلوچستان کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے فیصلہ سازی اور سیاسی عمل میں نظر انداز کرنے کا قصہ پارینہ ہو چکا اب الحمداللہ صوبے کے عوام کی اپنی نمائندہ جماعت قائم ہو چکی ہے اور اب بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہی ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی معاشی اقتصادی اور سماجی حقوق کا تحفظ صرف اسی صورت میں ہی ممکن ہے جب صوبے کی پولیٹیکل فورسسز یکجا ہو کر اجتماعی حقوق کی جدوجہد کریں یہ امر باعث اطمینان بخش ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے صوبے کے عوام کی اپنی نمائندہ جماعت معروض وجود میں آچکی ہے اور بلوچستان کے عام فرد کو اس جماعت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں انہوں نیکہا کہ سیاست کو انسانیت کی خدمت کے زریعہ بنا کر اپنے لوگوں اور باری تعالی کی رضا مندی حاصل کی جاسکتی ہے عوام کی خدمت کے مشن سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم کو اپنایا ہے اور عوام کے حقوق کی جدوجہد عوام کے تعاون و طاقت سے جاری رکھیں گے جمہوری عمل میں عوام ہی طاقت کا اصل سر چشمہ ہیں تقریب سے سردار شاہ زمان غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے لئے ایک نئی نوید اور ترقی کی روشنی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہی جماعت حقیقی معنوں میں بلوچستان کی احساس محرومیوں کا مداوا ثابت ہوگی انہوں نیکہا کہ آج سے بلوچستان میں بسنے والے علیزئی قبیلے کا ہر فرد بی اے پی کی جدوجہد میں قائدین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے میر جان محمد خان لہڑی اور علیزئی قبیلے کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان دوستوں کی شمولیت ہمارے لئے باعث فخر ہے ہمارا جو کاروان کچھ عرصہ قبل کچھ ساتھیوں کے ساتھ شروع ہوا تھا الحمداللہ آج لاکھوں دوستوں کے ساتھ رواں دواں ہے کامیابی نیک نیتی سے ملتی ہے اور ہمارا ہر کارکن جذبہ انسانیت کی خدمت سے سرشار ہے انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

متعلقہ عنوان :