عراق،داعش کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کے بعد متعدد مشتبہ افراد گرفتار

منگل 26 جون 2018 11:20

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) عراق میں داعش کے جنگجوؤں کی جانب سی6 سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے اس واقعے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے ان 6 سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کے بعد دھمکی دی تھی کہ اگر جیلوں میں قید خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو انھیں قتل کر دیا جائے گا۔عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے دہشت گرد اور جرائم پیشہ گروہوں میں شامل عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ صوبہ کرکوک میں ایک شاہراہ پر اغوا کے حالیہ واقعہ میں ملوّث تھے۔