یمن میں شہریو ں کو امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے ، جنرل المالکی

منگل 26 جون 2018 11:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ریاض میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہو ں نے یمن کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ حوثی ملیشیا کی مسلسل پشت پناہی کا سلسلہ جارہی ہے اور حوثی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل المالکی نے یمنی افواج کی پیش قدمی کے حوالے سے کہا کہ الحدیدہ پورٹ کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے کے بعد دیگر علاقوں کو بھی آزاد کرانے میں کافی حد تک پیش قدمی ہو چکی ہے ۔ یمنی فوج حدیدہ میں حوثیوںکی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کے مراحل کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیاء حدیدہ پورٹ پر آنے والے امدادی جہازوں کے لئے رکاوٹ پیدا کر رہے ہیںجس کی وجہ سے شہریو ں کو امداد کی فراہمی میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :