فلم’’ سیکاریو‘‘ کے سیکوئل ’’سولڈیڈو‘‘29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 26 جون 2018 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) امریکن کرائم تھرلر فلم’’ سیکاریو‘‘ کے سیکوئل ’’سولڈیڈو‘‘29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-اسٹیفانو سولیماکی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2015میں ریلیز ہونے والی فلم سیکاریو کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

جس کی کہانی ایک ایسے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے جو دہشت گرد اسمگل کررہا ہوتا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے سی آئی اے کی ایک ٹیم بھیجی جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ بینیسیو ڈیل تورو،جوش برولین،جیفرے ڈونووین،ایسابیلا مونر،کیتھرین کینر اور ڈیوڈ کاسٹانیڈا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم29جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔