گرفتارکیے گئے اسامہ بن لادن کے مشتبہ باڈی گارڈ کو جرمنی بدر کرنے کا فیصلہ

فیصلہ ملک میں سخت ہوتی ہوئی امیگریشن پالیسی اور عوامی سطح پر بے چینی کے سبب کیا گیا ،رپورٹ

منگل 26 جون 2018 12:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) جرمنی میں پیر کے روز ایک ایسے شخص کو حراست میں لے لیا گیا، جس پر شبہ ہے کہ وہ دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا ذاتی محافظ رہ چکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس سے تعلق رکھنے والے اس اکتالیس سالہ غیر ملکی کی شناخت سمیع اے کے طور پر کرائی گئی ہے، اور وہ پچھلی دو دہائیوں سے جرمنی میں قیام پذیر ہے۔

(جاری ہے)

اسے بوخم کے ایک پولیس اسٹیشن میں گرفتار کیا گیا، جہاں اسے روزانہ حاضری دینا پڑتی تھی۔مہاجرین اور ترک وطن سے متعلق جرمنی کے وفاقی ادارے بامف نے یہ فیصلہ کیا کہ اب اس غیر ملکی کو ملک بدر کر دیا جائے۔ یہ فیصلہ ملک میں سخت ہوتی ہوئی امیگریشن پالیسی اور عوامی سطح پر بے چینی کے سبب کیا گیا ہے۔ سمیع کا موقف رہا ہے کہ ملک بدری کے بعد تیونس میں اسے تشدد کا سامنا ہو سکتا ہے اور اسی سبب جرمنی سے اس کے ملک بدری مخر ہوتی رہی تھی۔