ْچیف کورٹ ڈویژن بنچ نے سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد ناصر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

منگل 26 جون 2018 13:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں چیف کورٹ کے جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد ناصر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب کورٹ کو مقدمے کا ٹرائل کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ کی ڈویژن بنچ نے سابق ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد ناصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کورٹ کو حکم دیدیا ہے کہ دو ماہ کے اندر مقدمے کے ٹرائل کو مکمل کریں سابق ڈئریکٹر محمد ناصر کو دوران سروس بطور ڈائریکٹر تعلیم اختیارات کا ناجائز استعمال کے الزام میں نیب نے ریفرنس بنا کر گرفتار کیا ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روسٹر میں 38مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوئے جن میں سے فاضل بنچ نے 7مقدمات پر فیصلہ ، 2مقدمات پر فیصلہ محفوظ اور 6مقدمات آئندہ سماعت کیلئے منظور کر دی ۔ سابق ڈائریکٹر محمد ناصر کی درخواست ضمانت مسترد کرکے فیصلہ جسٹس ملک حق نواز نے تحریر کرکے عدالت میں سنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :