کپاس پر 15 اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتا ہے، زرعی ماہرین

منگل 26 جون 2018 13:40

سلانوالی۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کپا س کی فصل پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتا ہے جن میں امریکن سنڈ ی گلابی سنڈی، چتکبری سنڈ ی اور لشکری سنڈی سب سے زیاد ہ خطرناک ہے،کسان غیرمنظور شدہ اقسام ہرگز کا شت نہ کریں، منظور شدہ اقسا م کو کا شت کیا جائے تا کہ کسانوں کوکسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے، حشرات اور جڑی بوٹیاں کپاس کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں اس لئے کاشت کا ر جڑی بوٹیوں اورحشرا ت کے خاتمہ کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشور ہ سے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ ایم این ایچ 814گرمی بر دا شت کر نے وا لی وا ئر س کے خلا ف بھر پور قوت مدافعت کی حامل قسم ہے، کسان اس کو کاشت کریں، مزید یہ کہ کلر اٹھی اور سیم زدہ زمین میں کپاس کی کا شت سے گریز کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :