ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں شروع ہوگا

پاکستانی ٹیم اور کوالیفائر آمنے سامنے ہونگی ،ْ اسی روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا

منگل 26 جون 2018 15:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں شروع ہوگا ۔مجوزہ شیڈول کے مطابق 18 ستمبر کو پہلا میچ پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان ہوگا، اسی روز بنگلہ دیش کی ٹیم کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا ،ْ بھارت اپنا پہلا میچ اگلے روز کوالیفائرز کے ساتھ کھیلے گا۔

(جاری ہے)

21 ستمبر کو پاک بھارت مقابلے کے ساتھ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان بھی مقابلہ طے ہے۔ اس سے قبل اگست میں ملائیشیا میں ایشیا کپ کوالیفائرز ایونٹ ہوگا جس کی فاتح ٹیم ایشیا کپ میں پہلے پاکستان اور بعد میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔ ایشیا کپ کا گذشتہ ایڈیشن ٹوئنٹی 20 طرز میں ہوا تھا تاہم آئندہ برس ورلڈ کپ کی وجہ سے اس بار یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔