ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

منگل 26 جون 2018 15:36

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے ستمبر کے لیے سودے 0.3 فیصد بڑھ کر 2290 رنگٹ (570.22 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 59556 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :