بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کا میٹرک (نہم و دہم جماعت )کے ضمنی امتحانات29 اگست سے شروع کرنے کا اعلان

منگل 26 جون 2018 15:57

بانڈہ داؤدشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے میٹرک (نہم و دہم جماعت )کے ضمنی امتحانات 2018 کے انعقاد کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا جس کے تحت 29 اگست 2018 بروز بدھ سے امتحانات شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 25 جولائی 2018 ‘ لیٹ فیس کے ساتھ یکم اگست ‘ ڈبل فیس کے ساتھ 8اگست جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 15 اگست2018 تک امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں تاہم 15 اگست 2018 کے بعد کسی صورت بھی داخلہ فارم جمع نہیں کرائے جائیں گے۔

متعلقہ فیس بورڈ کی حدود میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام قریبی برانچوں میں جمع کی جاسکتی ہیں۔ بورڈ اعلامیہ کے مطابق اس مقصد کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بورڈ دفتر کے تمام کیمپ دفاترمیں دستیاب ہوںگے۔ فارم کے ساتھ بینک کی اصلی رسید لف کرنا ضروی ہے اور نامکمل فارم قابل قبول نہیں ہوں گے ۔ میٹرک کے ضمنی امتحانات 2018 اگست کی 29 تاریخ سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :