جی ڈی اے نگراں صوبائی حکومت پر غیر ضروری دباؤ ڈال کر انتخابات میں اپنے من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے ،پیپلزپارٹی

منگل 26 جون 2018 16:23

جی ڈی اے نگراں صوبائی حکومت پر غیر ضروری دباؤ ڈال کر انتخابات میں اپنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جی ڈی اے والے نگراں صوبائی حکومت پر غیر ضروری دباؤ ڈال کر انتخابات میں اپنے من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم نگراں صوبائی حکومت کو خبردارکرتے ہیں کہ وہ ناکام سیاسی گھوڑوں کے اتحاد کی فرمائشیں پوریں نہ کریں ورنہ ہم سخت احتجاج کا حق رکھتے ہیں، جاری کردہ بیان میں پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ نے کہا کہ نگراں حکومت قاسم آباد کی ایک پولنگ بھی نہیں جیتنے والے رہنما کی فرمائش پر انہیں پروٹوکول دینا بند کریں، سندھ میں کوئی بھی پارٹی رہنما سرکاری پروٹوکول استعمال نہیں کر رہا ہے اگر جی ڈی اے والے کو کہیں نظر آتا ہے تو اس امیدوار کا نام بتائیں، عاجز دھامراہ نے کہا کہ جی ڈی اے والے انتخابات سے بھاگنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں کہتے ہیں کہ براہ کرم بھاگیں نہیں ہمارا مقابلہ کریں، عاجز دھامراہ نے کہا کہ جی ڈی اے والوں کے پاس پیپلزپارٹی سے مقابلہ کرنے کا دم ہی نہیں ہے اس لیے وہ الزامات در الزامات لگا رہے ہیں، کیونکہ وہ ماضی میں بھی سندھ کی عوام کی جانب سے بار بار مسترد ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام انتظامی تبدیلیاں الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کر رہی ہے تو اس میں پیپلزپارٹی پر الزامات لگانا سمجھ سے بالاتر ہے، عاجز دھامراہ نے کہا کہ نگراں حکومت جی ڈی اے والوں کسی دبا میںآئے گی اور ان کی فرمائشیں پوری کرے گی تو انتخابات شفاف ہونا مشکوک بن جائیں گی اور ہم یہ عمل برداشت نہیں کریں گی، وہ خود کو مشکوک نہ بنائیں۔