بھارت، 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی وڈیو پوسٹ کرنے والا 17سالہ نوجوان گرفتار

ملزم لڑکی کو گذشتہ 6ماہ سے بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس حکام

منگل 26 جون 2018 17:16

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) بھارتی ریاست تلنگانہ میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی وڈیو پوسٹ کرنے والے 17سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم لڑکی کو گذشتہ 6ماہ سے بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کرنے اور اس کا وڈیو بناکر دوستوں کو پوسٹ کرنیوالی17سالہ طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لڑکی گزشتہ 6ماہ سے غیر اخلاقی وڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیکر اس سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ گزشتہ دنوں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مبنی وڈیو دوستوں کو شیئر کردی ۔ وڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔