گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے ،ْ الیکشن کمیشن کا ڈویژن کو خط

ْالیکشن کمیشن کی ہدایات کا اطلاق وفاقی حکومت کے ماتحت محکموں اور خود مختار اداروں پر ہوگا

منگل 26 جون 2018 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے۔الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے۔

(جاری ہے)

گریڈ 19 اور اس سے نیچے کے افسروں کے تبادلے اور تقرری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود کرے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کا اطلاق وفاقی حکومت کے ماتحت محکموں اور خود مختار اداروں پر ہوگا۔خط کے متن کے مطابق تقرر اور تبادلوں کیلئے اجازت کی شرط کا اطلاق عدلیہ پر نہیں ہوگا۔ سفارتکاروں اور یونیورسٹیز کے وی سیز پر بھی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا اور نہ ہی مسلح افواج کے افسران کی ترقیوں پر شرط کا اطلاق ہوگا۔