اشتہاری میٹریل الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ سائز کے مطابق شائع کروائیں،ڈی سی کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 19:45

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائر ظفر اقبال کی ہدایت کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے الیکشن 2018کے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتہاری میٹریل الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ سائز کے مطابق شائع کروائیں، الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ پیمائش کے تحت پوسٹر کا سائز 18X23انچ ،ہینڈبل ،پمفلٹ اور لیفلٹ کاسائز 9X6انچ،بینرز کا سائز3X9فٹ جبکہ پوٹریٹ 2X3فٹ ہے ، انہوںنے مزید ہدایت کی ہے کہ اشتہاری میٹریل کے نیچے پرنٹنگ پریس کا نام اور فون نمبر ضرور درج کیا جائے ۔