تانگہ اسٹینڈ سے موٹر سائیکل کی دوکان پر کام کرنے والا تیرہ سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا

منگل 26 جون 2018 20:43

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) مظفر آباد کے معروف علاقہ تانگہ اسٹینڈ سے موٹر سائیکل کی دوکان پر کام کرنے والا تیرہ سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا ۔نعمان ولد چوہدری خورشید احمد ساکنہ طارق آباد تانہ اسٹینڈ میں موٹر سائیکل کی دوکان پر کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صبح دوکان پر آیا اور پھر دوکان سے کسی کام کا بتا کر گیا تاحال واپس نہیں آیا ۔تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا ۔پولیس تھانہ سٹی مظفرآباد میں نعمان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی ۔والدین نے کہا ہے کہ کسی کو بھی نعمان کے بارے میں علم ہو تو تھانہ سٹی یا والدین سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :