لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سعیداکبرخان نوانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے

منگل 26 جون 2018 20:46

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل لاہورہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیرسعیداکبرخان نوانی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پرفیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرسعید اکبرخان نوانی کے حلقہ پی پی 90و حلقہ91سے کاغذات نامزدگی پر آر اوز کو اعتراضات جمع کرائے گئے تھے کہ الیکشن لڑنے کیلئے امین اور صادق نہیں ہیں جن کو بعد از سماعت مسترد کردیا گیا اور سعیداکبرخان کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے آر اوز کے اس فیصلہ کے خلاف اعتراض کنندگان غلام علی انصاری نے الیکشن ٹربیونل لاہور ہائی کورٹ میںاپیلیں کیں جن کو منظورکرلیا گیا بعدازسماعت اپیلوں پرفیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل لاہورہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیرسعیداکبرخان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا آر اوز کا فیصلہ کالعدم قراردتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے