انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

منگل 26 جون 2018 21:06

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم، اوپن کرنسی مارکیٹ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 121.50روپے اور قیمت فروخت 121.60روپے پر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 124.20روپے سے گھٹ کر124روپے اور قیمت فروخت 124.70روپے سے گھٹ کر124.50روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 143.25روپے سے کم ہو کر143روپے اور قیمت فروخت 145.25روپے سے کم ہو کر145روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 162.70روپے سے کم ہو کر162.50روپے اور قیمت فروخت164.70روپے سے کم ہو کر164.50روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :