تخت بھائی سرکل پو لیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ 80بوری پولٹری فیڈ برآمد

منگل 26 جون 2018 21:17

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تخت بھائی سرکل پو لیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ 80بوری پولٹری فیڈ برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی تخت بھائی سر کل محمد عثمان ٹیپو کی خصوصی ہدایت پر شیر گڑھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جو آپس میں سگے بھائی ہیں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر 18 جون کو علاقہ پیر صدی میں واقع پولٹری فارم سے 80 بوری فیڈ اور ایک نائن ایم ایم پستول چوری کا الزام تھا ۔

متعلقہ عنوان :