نیب نے (ن) لیگی رہنمائوں مدثر قیوم ناہرا اور اظہر قیوم ناہرا کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں

منگل 26 جون 2018 21:33

نیب نے (ن) لیگی رہنمائوں مدثر قیوم ناہرا اور اظہر قیوم ناہرا کے خلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) نیب نے (ن) لیگی رہنمائوں مدثر قیوم ناہرا اور اظہر قیوم ناہرا کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق مدثر قیوم ناہرا اور اظہر قیوم ناہرا کو 29 جون کو نیب نے طلب کر لیا۔ دونوں پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے لیگی رہنما سید الملوک کھوکھر کو اٹھائیس جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔ سیف الملوک کھوکھر پر غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کو اس سے قبل فیروز والا سٹی کیس میں بھی طلب کیا گیا تھا۔ سیف الملوک کھوکھر پر 8کروڑ بیس لاکھ کی کرپشن کا الزام تھا۔ سیف الملوک کھوکھر نے نیب کوآٹھ کروڑ بیس لاکھ کی رقم واپس کی تھی۔

متعلقہ عنوان :